4 دسمبر، 2022، 8:52 AM

ایران کی مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کا اجلاس؛

دشمن کے پروپیگنڈے اور فتنہ انگیزیوں کے خلاف ہوشیار رہنے پر زور

دشمن کے پروپیگنڈے اور فتنہ انگیزیوں کے خلاف ہوشیار رہنے پر زور

ایران کی اعلی ریاستی طاقتوں کے سربراہان کے مشترکہ اجلاس میں تینوں سربراہان نے جھوٹی اور غیر مصدقہ خبروں کو دشمن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ کہا اور انہیں حالیہ فتنہ انگیزیوں کا شاخسانہ قرار دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ہفتے کی شام ایران کی تینوں اعلی اداروں مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کے درمیان مشترکہ اور رسمی اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے ایرانی قوم پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کی غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں اور اسلامی نظام میں فتنہ پھیلانے کی ان کی کوششوں کے خلاف ہوشیار رہیں۔

ملک میں حالیہ فسادات اور غیر ملکی حمایت یافتہ فتنہ انگیزیوں کی طرف اشارہ کرنے کے بعد طاقت کی تین شاخوں کے سربراہان نے ملک کے دشمنوں کی جھوٹی اور غیر مصدقہ خبروں کو نفسیاتی کارروائیوں کا حصہ قرار دیا۔

ایرانی اعلیٰ حکام نے ملک کے دشمنوں کی طرف سے چھیڑی جانے والی میڈیا وارفیئر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ایران کی باوقار قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسلامی نظام کے خلاف چھیڑی جانے والی ایسی جعلی خبروں کی جنگ سے متاثر نہیں ہوں گے جس کا مقصد ایرانی معاشرے کے استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

News ID 1913492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha